رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زیادتی ہے،ولید اقبال

رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زیادتی ہے،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبرولید اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے مگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تراویح ، سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کے ساتھ پانی کی بندش سے نمازیوں کو وضو کرنے میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کو واپڈا نے ہوا میں اڑا دیا ہے اور خواجہ آصف اور عابد شیر علی قوم کو جواب دینے کی بجائے انہیں طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوز اور منافع خور مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر غریب روزے داروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، حکمران چند رمضان بازار لگا کر اپنی کمپنی کی مشہوری کے لیے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اورکروڑوں روپے اشتہارات پر ضائع کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1