چڑیا گھرافطار سے ایک گھنٹہ قبل بند کر دیا جا ئے گا

چڑیا گھرافطار سے ایک گھنٹہ قبل بند کر دیا جا ئے گا

لاہور( خبر نگار خصوصی) رمضان المبارک میں لاہور چڑیا گھر سیاحوں کے لیے صبح نو بجے کھلے گا اور افطار سے ایک گھنٹہ قبل بند کر دیا جائے گا۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز کیساتھ ہی لاہور چڑیا گھر کے اوقات کار سیاحوں کے لیے تبدیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ عملے کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں بھی رد وبدل کیا گیا ہے ۔ سٹاف کی عام روٹین میں ٹائمنگ صبح نو بجے سے دو بجے تک ہوں گی جبکہ جمعہ کے روز عملہ صبح نو بجے سے بارہ بجے تک ڈیوٹی دے گا۔ لاہور چڑیا گھر سیاحوں کے لیے صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کھلا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1