مذہبی تہوار وں پر قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،مرزا رمضان بیگ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں جب بھی کوئی مذہبی تہوار آتا ہے تو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خصوصی کمی واقع ہو جاتی ہے جبکہ ہمارے ملک میں اس کے برعکس مذہبی تہواروں کے موقع پر اشیاء صرف کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو جاتاہے حکومت اور اس کے ادارے اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل کو رکھنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا یک طرف جہاں کاروباری طبقے کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے دوسری طرف ارباب اختیار کو بھی اپنے فرائض کی تکمیل میں کوتاہی برتتے سے اجتناب کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن کو مضبوطی سے تھامے رکھنے سے ہی اسلامی معاشرہ وجود میں آتا ہے۔