سنی اتحاد کونسل رمضان المبارک میں ’’ حی علی الفلاح‘‘ مہم چلائے گی

سنی اتحاد کونسل رمضان المبارک میں ’’ حی علی الفلاح‘‘ مہم چلائے گی

لاہور(خبر نگار خصوصی)سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل رمضان المبارک میں ’’ حی علی الفلاح‘‘ مہم چلائے گی۔سنی اتحاد کونسل نے مختلف شہروں میں دروس قر آن و حدیث اور دروسِ فقہ و تصوف کا آغاز کردیا ہے۔حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔رمضان شریف شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔تاجر اوردکاندار یاد رکھیں کہ رمضان دولت سازی نہیں کردار سازی کا مہینہ ہے۔رمضان المبار ک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھانے والے تاجر رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے محروم رہتے ہیں۔ رمضان المباک میں دولت مند افراد اپنے وسائل غریبوں کیلئے وقف کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے دوران غریب بستیوں میں راشن تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خدمت خلق ہی بہترین عبادت ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کو ئی نیکی نہیں۔ رمضان المبارک تربیت و اصلاح کا مہینہ ہے۔روزہ برائیوں اور گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے۔تاجر اور دکاندار اللہ کے عذاب سے ڈریں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے روزہ داروں کے مسائل میں اضافہ نہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1