تعلیمی و دینی وظائف کے لئے ایک کروڑ 46لاکھ روپے کا اجراء

تعلیمی و دینی وظائف کے لئے ایک کروڑ 46لاکھ روپے کا اجراء

لاہور(خبرنگار) صوبائی زکوۃ کونسل نے تعلیمی ودینی وظائف برائے مستحق طلبا و طالبات کے لئے سال 2015-16کی مد میں 1کروڑ46لاکھ44ہزار روپے کی رقم کا اجراء کر دیا ہے۔جاری کردہ رقوم سے صوبہ کے 14اضلاع کے 4ہزار 795مستحق طلبا و طالبات مستفید ہوں گے اس کا فیصلہ گزشتہ روز چیئر مین جسٹس (ر) اختر حسن کی زیر صدارت صوبائی زکوۃ کونسل کے 163ویں اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری زکوٰۃوعشر محمد حسن اقبال ، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب محمد یوسف بٹ ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ (فیلڈ) محمد سجاد بابراور کونسل کے ممبران مولانا راغب حسین نعیمی، حافظ زبیر احمد ظہیر، سعید احمد انصاری، محترمہ تنویر کوثر کے علاوہ سعیدہ ملیکہ، ایڈیشنل سیکرٹری اور محمد شبیر بھٹی ، ڈپٹی سیکرٹری ، نمائندگان ،سیکرٹری محکمہ خزانہ حکومت پنجاب اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔صوبائی زکوۃ کونسل نے پنجاب کے9اضلاع اٹک،راجن پور،ننکانہ صاحب،لاہور،خوشاب، چنیوٹ،بہاولنگر،شیخوپورہ اور قصورکے46تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم1504طلباء وطالبات کے لیے 77لاکھ30ہزار964 روپے اور5اضلاع،اٹک،راجن پور،وہاڑی،سیالکوٹ اور قصور کے21دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے3291مستحق طلباء وطالبات کے لیے69لاکھ13ہزار260 روپے بطور تعلیمی وظائف برائے سال2015-16 جاری کرنے کی منظوری دی ۔چیئر مین صوبائی زکوۃ کونسل اور سیکرٹری زکوۃ پنجاب محمد حسن اقبال نے ایڈمنسٹریٹر زکوۃ پنجاب محمد یوسف بٹ کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ رقوم کی فوری

مزید : میٹروپولیٹن 1