عوامی مسائل حل نہ ہونے سے بے چینی بڑھ رہی ہے،ناصر رمضان گجر

عوامی مسائل حل نہ ہونے سے بے چینی بڑھ رہی ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ ق لاہور کے ترجمان ناصررمضان گجر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل نہ ہونے پر عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے معاشرے کا معزز طبقہ ٹیچرز، ینگ ڈاکٹر، نرسیں ،کسان، مزدور، کلرک اپنے اپنے مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کرکے معیار تعلیم بلند کرنے کے بلند و بانگ دعوے کبھی پورے نہیں ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی نے ہر طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہونے سے پہلے ہی نافذہوگیا ہے بجٹ نے والدین کو بھی پریشان کردیا ہے ڈ ائیپر سے لے کر خشک دودھ بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے دعویدار بجٹ میں عوام کو تکلیف دے رہے ہیں 150ارب کے ٹیکسوں سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا جس میں غریب ،سفید پوش طبقہ سب بہہ جائیں گے انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے نام پر حکومت ڈرامہ کررہی ہے ایک دو روپے چیزوں کی کمی کرکے عوام کو روزہ کی حالات میں لائنوں میں لگایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی احتجا ج کے باعث مال روڈ ہڑتال روڈ بن چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1