آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا ...

سڈنی(آن لائن) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر سود کی شرح 1.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کے گورنر گلین سٹیون نے گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کہا کہ ملکی اقتصادی صورتحال تسلی بخش ہے جس کے باعث قرضوں پر سود کی شرح کو 1.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراط زر کی شرح قابو میں ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی ہورہی ہے۔۔#/s#

مزید : کامرس