زرعی ادویات پر جی ایس ٹی کو فوری ختم کیا جائے: سعد اکبر خاں

زرعی ادویات پر جی ایس ٹی کو فوری ختم کیا جائے: سعد اکبر خاں

لاہور(پ ر)پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن (پی سی پی اے) کے چیرمین سعد اکبر خاں نے کاشتکاروں اور زرعی ادویات کی کمپنیوں کی طرف سے دیرینہ مطالبہ پر وفاقی حکومت کی طرف سے حالیہ بجٹ میں زرعی ادویات پر جی ایس ٹی ختم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قراردیا ہے۔ جی ایس ٹی کے خاتمے کے بعد زرعی مداخل کی قیمتں کم ہونے سے کسان کو ملنے والے ریلیف کو فوری طور پر کسان کو پہنچانے کے لیے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز کا انتظار کئے بغیر حکومت کو جی ایس ٹی کے خاتمے کے فیصلے کو فوری نفاذ کرنا چاہیے تاکہ جن کاشتکاروں نے دھان اور کپاس کی کاشت کی ہے وہ اپنی فصلون کی نگہداشت دلجمعی کے ساتھ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا فوری نفاذ آئندہ آنے والی فصلوں کی بھرپور کاشت اور پیداوار کا ضامن بن سکتا ہے، جس کے ثمرات کسانوں کی خوشحالی اور گذشتہ سالوں میں کماد، کپاس ، دھان اور دیگر فصلات کی کم پیداوار کے نتیجہ میں قومی خزانہ کو اربوں روپے کے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔

چیرمین پی سی پی اے سعد اکبر خاں نے جی ایس ٹی کے خاتمے اور زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے ریٹ میں کمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اسے درست سمت اقدام قراا دیا ۔ انہوں نے جی ڈی پی کی شرح نمو کو زراعت کی ترقی کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی سرپرستی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی تو یقیناًدیگر شعبہ جات سروسز، انڈسٹری، ٹریڈنگ، تعمیرات سب ہی ترقی کریں گے۔ سعد اکبر خاں نے پی سی پی اے کی تما م ممبر کمپنیوں کی طرف سے جی ایس ٹی کے خاتمے کے بعد زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا، تاکہ حکومتی فیصلے سے ملنے والا ریلیف فوری طور پر کاشتکاروں کو منتقل کیا

مزید : کامرس