کینیڈا کے جنگلات میں آگ کے باعث تیل کی پیداوار میں کمی

کینیڈا کے جنگلات میں آگ کے باعث تیل کی پیداوار میں کمی

مونٹریال(اے پی پی) کینیڈا کی اہم آئل کمپنی سنکور نے کہا ہے کہ جنگل میں لگی آگ کے باعث اس کی پیداوار اندازوں سے کہیں کم ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق آگ لگنے سے پہلے 2016 ء کے دوران تیل کی پیداوار 6 لاکھ 20 ہزار سے 6 لاکھ 65 ہزار بیرل یومیہ رہنے کی توقع تھی تاہم موجودہ صورتحال میں تیل کی پیداوار کافی کم ہو چکی ہے۔نئے اندازوں کے مطابق تیل کی پیداوار 5 لاکھ 85 ہزار سے 6 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے

جو پچھلے سال کی نسبت پھر بھی بہتر ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جولائی کے وسط تک تیل کی پیداوار بہتری کے بعد معمول پر آجائے گی۔یاد رہے کہ البرٹا کے علاقے میک مرے کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث کمپنی نے وہاں واقع اپنے پلانٹ میں تیل کی پیداوار روک دی تھی اس کے علاوہ علاقے کے 1 لاکھ سے زیادہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید : کامرس