حکومت رمضان میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے،عبدالعلیم خان

حکومت رمضان میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے،عبدالعلیم خان

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے اور رمضان بازار کی گاغذی کاروائیوں سے عام آدمی کو رتی برابر ریلیف نہیں مل سکا عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی نا اہلی کے باعث ذخیرہ اندوزوں ،منافع خوروں اور چور بازاری کرنے والوں کو کھلی چھٹی مل چکی ہے اور روزہ داروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تین برس گزر جانے کے باوجود سسٹم تبدیل کرنا تو کجا نظام میں بہتری کیلئے بھی کوئی کوشش نہیں کی گئی اسی لیے روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ نے بھی عام آدمی کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے تحت عوام کی بلا تفریق خدمت کی جا رہی ہے غریبوں کی مشکلات بانٹنا ہی اصل نیکی ہے اور راشن کی تقسیم و دیگر فلاحی اقدامات زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیں انہوں نے بتایا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک کیلئے گھر گھر سروے کر کے کسی تمیز کے بغیر مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جبکہ یکم سے 30رمضان تک میو ہسپتال سمیت 2ہزار لوگوں کیلئے روزانہ افطار کا بند و بست بھی کیا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1