حکومت نے عوام کو کسی شعبے میں ریلیف نہیں دیا،شیخ شہزاد یونس

حکومت نے عوام کو کسی شعبے میں ریلیف نہیں دیا،شیخ شہزاد یونس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کو کسی شعبے میں بھی ریلیف فراہم نہیں کیا ،کسان ، مزدو ر ، ٹیچرز اور ڈاکٹرز دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا معاشی قتل کیا ہے موجودہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ چار فیصد کرنے کی بجائے پہلے سے مختص بجٹ میں سے 76ملین کمی کرکے تعلیمی دشمنی کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ ، اقتدار کے نشہ میں بدمست حکمران بزدلانہ رویہ ترک کریںِ ، قوموں کے عروج و زوال میں نوجوان نسل نے کلیدی کردار ادا کیا، ،بے روزگاری ،غربت و افلاس ،لوڈشیڈنگ اور مہنگی تعلیم نے نوجوان نسل کو مایوسی کی دلدل میں پھنسادیا ہے،اور غیروں کی سازشوں نے وطن عزیز کو بدامنی کا شکار کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1