حکومت نے صارفین تلافی فنڈ قواعد 2016کی منظوری دے دی

حکومت نے صارفین تلافی فنڈ قواعد 2016کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سکیورٹیز ایکٹ ،2015 کے تحت بنائے گئے صارفین تلافی فنڈ(قیام اور عملیہ)قواعد، 2016کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی نے ان قواعد کو مؤثر بنانے کے لئے مرکزی تحفظِ صارفین تلافی فنڈ ضوابط،2016 کا مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔عوامی آراء کے حصول کے لئے قواعد و ضوابط کے مسودے کی ا طلاع سرکاری جریدے میں دی جا چکی ہے اور انہیں ویب سائٹ پر بھی رکھا جا چکا ہے ۔ آراء پیش کرنے کی آخری تاریخ بالترتیب 20جون 2016ء اور6جولائی 2014 ہے۔ان قواعد و ضوابط کے قیام کا مقصدسکیورٹیز بروکرز کے صارفین کے لئے سکیورٹیز ایکس چینجوں کی جانب سے مرکزی تحفظِ صارفین تلافی فنڈ کا قیام اور عملیہ ہے۔یہ فنڈ بطور ٹرسٹ قائم کیا جائے گا جو نادہندہ بروکرز کے صارفین کی تلافی کرے گا۔اس فریم ورک کا مقصد معقول اور مناسب ٹرسٹیز کے ذریعے فنڈ کا انصرام ہے ۔ ان قواعد کوبین الاقوامی بہترین طور طریقوں اور آئیسکو کے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق بنایا گیا ہے۔۔#/s#

مزید :

کامرس -