منشیات کیس میں دو خواتین کو5،5سال قید کی سزا سنا دی گئی

منشیات کیس میں دو خواتین کو5،5سال قید کی سزا سنا دی گئی
منشیات کیس میں دو خواتین کو5،5سال قید کی سزا سنا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس راو ¿عبدالجبارخان نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث دو خواتین کو 5،5سال قید اور 23،23ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس راو ¿ عبدالجبارخان کی عدالت میں اے این ایف نے دو خواتین سلمیٰ عرف نازو اور ممتاز بی بی کے خلاف چالان پیش کیا، دونوں خواتین پر 48،48 سو گرام چرس رکھنے کا الزام تھا، دونوں خواتین پشاور کی رہنے والی ہیں اور منشیات فروخت کرنے کے لئے لاہور لائی تھیں۔ اے این ایف نے ان کو بند روڈ سے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا تھا۔عدالت میں چالان آنے پر مقدمے کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی جس پر عدالت نے دونوں خواتین پر جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا سنا دی ہے ،فیصلے کے بعد پولیس دونوں خواتین ملزمان کو اپنی حراست میں جیل لے گئی۔

مزید : لاہور