جدہ ،سگریٹ نوشی کیلئے علاقے مخصوص ،خرید فروخت کا ضابطہ جاری

جدہ ،سگریٹ نوشی کیلئے علاقے مخصوص ،خرید فروخت کا ضابطہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) 18 سال سے کم عمر لڑکوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی کے علاوہ دفاتر میں سگریٹ نوشی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کاکہناہے کہ شاہی فرمان کے مطابق آج سے دفاتر مساجد سے متصل صحنوں، تعلیمی، صحت، کارخانوں، نجی کمپنیوں اور سماجی و فلاحی اداروں، جہازوں، بندرگاہوں، پٹرول اور گیس کے سٹیشن گوداموں اور طہارت خانوں میں سگریٹ نوشی کی ممانعت ہوگی۔ شاہی فرمان کے مطابق سگریٹ نوشوں کے لئے بعض مقامات مخصوص کردئیے گئے ہیں ،جہاں وہ سگریٹ نوشی کا شوق پورا کریں گے۔ ان مقامات پر 18 برس سے کم عمر لڑکوں کو جانے کی اجازت نہ ہوگی۔ تمباکونوشی کی حد بندی کے لئے آٹھ طریقے مقرر کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق تمباکو صرف بندڈبوں میں ہی فروخت ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ والے مقامات پر تمباکو نوشی کی اجازت نہ ہوگی، 18 برس سے کم عمر لڑکوں کو تمباکو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ تمباکو کی مشہوری کے لئے کسی بھی چیز کی درآمد یا فروخت ممنوعہ ہوگی۔ مذکرہ قانون کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اداروں و محکموں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سگریٹ نوشی کرنے والے کو 200 ریال جرمانہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -