مکہ مکرمہ ،ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ،570عمرہ زائرین کو بحفاظت نکال دیا گیا

مکہ مکرمہ ،ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ،570عمرہ زائرین کو بحفاظت نکال دیا گیا

ریاض(آن لائن) مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد 570عمرہ زائرین کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ہوٹل میں عمرہ زائرین رہائش پزیر تھے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی 7ویں منزل میں لگی تاہم آگ لگنے کی بنیادی وجہ سامنے نہیں آسکی۔آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر عمرہ زائرین کو بحفاظت ہوٹل سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع نے موقف اختیار کیا ہے کہ آگ کے باعث ہوٹل میں دھواں بھر نے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور اگر ریسکیو آپریشن بروقت نہ کیا جاتا تو نقصان کا خدشہ تھا۔ دوسری جانب آگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی