مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 16افراد کو 10ہزار روپے فی کس جرمانہ، تابرخاست عدالت قید کی سزا
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور چودھری طارق جاوید نے مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 16 افراد کو 10،10 ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ 16 ملزمان کو ایف آئی اے نے لاہور ایرپورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ان کا چالان پیش کرنے پر عدالت نے رفیق، شہزاد، بشیراحمد، امتیاز علی، عمران احمد سمیت 16 ملزمان کو 10،10 ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی ہے۔ مسقط سے آنے والے افراد عدالت کے اندر اور باہر روتے رہے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ تھا کھو بیٹھے آس تھی باہر جائیں گے گھر والوں کو کما کر بھجوائیں گے اور اس طرح ان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن ہمیں ایجنٹ مافیا نے لوٹ لیا