جدہ،سعودائزیشن کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے چھاپہ مہم شروع

جدہ،سعودائزیشن کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے چھاپہ مہم شروع

جدہ (محمد اکرم اسد) وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مواصلاتی شعبہ میں تھوک کے تاجروں اور دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹے اور مقامی تاجروں سے تعاون کریں۔ موبائل کی دکانوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار اداکریں۔ وزارت تجارت نے تاکید کی ہے کہ جن دکانوں کے مالکان اور تھوک کے تاجروں کو مقامی شہریوں کو موبائل فروخت کرنے میں آسانی ہو۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ یکم رمضان سے سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے چھاپہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی