رمضان کے پہلے روزصوبہ بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی جانب سے ماہ رمضان کے پہلے روز صوبہ بھر میں بھرپور سیکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس، پولیس قومی رضا کار اورپرائیویٹ سیکیورٹی گارڈکے کُل75ہزار 6سو 28جوان ڈیوٹیوں پر موجود رہے جو پنجاب میں موجود 29ہزار 6 سو 32 مساجد اور 3ہزار 7سو66امام بارگاہوں کے علاوہ اہم بازاروں، رمضان بازاروں، بنک، جیولری شاپس، اہم عمارات ، بس ٹرمینلزاور ٹیکسی سٹینڈز پر سیکیورٹی کے فرائض ادا کرتے رہے ۔رمضان ڈیوٹی کے دوران تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں ، اہم بازاروں، رمضان بچت بازاروں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے لئے تقریباََ 200واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔ جن پر سرچ کے لئے تقریباََ12ہزار1سو 97 میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔