فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ، پانچ ہلاک

فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ، پانچ ہلاک

جدہ (محمد اکرم اسد) اردن کے ایک خفیہ ادارے کے افسروں سمیت پانچ افراد پیر کو عمان کے مضافاتی علاقے، کیمپ میں ہلاک اور دو ملازم زخمی ہوگئے۔ حملہ فلسطینی مہاجر کیمپ میں قائم سکیورٹی دفتر پر کیا گیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 7 بجے کیا گیا۔ سعودی دفتر خارجہ نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واضح کہا کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ سعودی عہدیدار نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور اردنی حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید : عرب دنیا