رمضان میں فول پروف حفاظتی انتظامات ترتیب دئے ہیں،ڈاکٹر حیدر اشرف

رمضان میں فول پروف حفاظتی انتظامات ترتیب دئے ہیں،ڈاکٹر حیدر اشرف

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے رمضان المبارک کے حوالہ سے فول پروف حفاظتی انتظامات ترتیب دئے ہیں جس کے مطابق 10ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دینگے۔سیکیورٹی پلان کے مطابق تمام مساجدا ور امام بارگاہوں کو تین کیٹگریز اے ،بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں، دستر خوانوں اور خصوصاًسحری و افطاری کے اوقات کے دوران حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مساجد اور امام بارگاہوں میں بغیر تلاشی کسی نمازی کو داخلے کی اجازت نہ ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی بادامی باغ کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرحیدراشرف نے اس موقع پر ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں سے بھی بات چیت کی اور الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دینے کا حکم دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسرن انتظامیہ کے ساتھ رابطہ اور تعاون میں رہیں۔

مزید : علاقائی