موٹروے پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ مفت میڈ یکل کیمپ

موٹروے پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ مفت میڈ یکل کیمپ

لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون کے زیر اہتمام روڈ یوزرز کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قومی شاہراہ پر لاہور مراکہ کے نز دیک دو روزہ مفت میڈ یکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ ، پرا ئیویٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے ڈرائیوروں کا مکمل طبی معا ئنہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران بس کمپنیوں جس میں ڈائیوو و، فیصل موورز ، علی ایکسپر یس ، نیا زی بس سروس، پاور ٹرانسپورٹ اور راجپوت ٹریولزسمیت دیگر کمپنیوں کے ڈرائیوروں کے بلڈ شوگر ، بینائی ، بلڈ پر یشر سمیت دیگرٹیسٹ کیے گئے۔ موٹروے پولیس کے ماہر ڈاکٹر وں نے؂ میڈ یکل کیمپ میں 255سے زائد ڈرائیوروں کا طبی معا ئنہ کیا جوبینائی کی کمزوری سمیت آنکھوں کے دیگر امراض میں مبتلاتھے۔ 66 ڈرائیوروں کو پہلی دفعہ پتہ چلاکہ وہ ذیا بیطس کے موزی مرض میں مبتلا ہیں جبکہ 73 ڈرائیور ہا ئپر ٹینشن میں مبتلا تھے۔ اس میڈ یکل کیمپ کا بنیادی مقصد روڈ یوزرز میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجا گر کرنا تھا تاکہ وہ مکمل فٹ حالت میں گا ڑ ی چلائیں اور اپنی بیمار یوں کا علاج بہترین طر یقے سے کر وائیں۔ موٹروے پولیس نے اس دوران روڈ یوزرز کو مفت ادویات سمیت بینائی کے چشمے بھی بلا معاوضہ تقسیم کیے۔

مزید : علاقائی