ائیرپورٹ پرمسافرکے سامان سے 28گولیاں برآمد
لا ہور (وقائع نگار)اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی 28 گولیاں برآمد کرلیں۔لاہور ایئرپورٹ حکام کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا مسافر محمد پرویز شاھین ایئر کی پرواز 766 کے ذریعے لاہور سے دبئی روانگی کے لیے ایئرپورٹ لاؤنج میں پہنچا تو اس کے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ میں سے پستول کی اٹھائیس گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے قصور سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد پرویز کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔