توہین عدالت کی دو مختلف درخواستوں میں لیسکو چیف کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی دو مختلف درخواستوں میں لیسکو چیف کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی دو مختلف درخواستوں میں لیسکو چیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس جسٹس اعجاز الاحسن نے توہین عدالت کی درخواست پر دو ہفتوں کے لئے جواب طلب کیا جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ نے توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف سے 23جون تک جواب طلب کیا ہے ۔لیسکو چیف کے خلاف کیولری گراونڈ اور واپڈا ٹاون کے شہریوں خورشید حسین نقوی وغیرہ کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود بجلی کے بلوں پر فیصلہ نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

مزید : صفحہ آخر