؛ پی آئی اے نے بکنگ دفاتر کے اوقات کا ر تبدیل کر دئیے

؛ پی آئی اے نے بکنگ دفاتر کے اوقات کا ر تبدیل کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران اپنے بکنگ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے کراچی بکنگ آفس صبح 9 بجے سے شام 5.30 تک کھلا رہے گا۔ لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر قائم پی آئی اے کے بکنگ و ٹکٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ، علاوہ ازیں پی آئی اے کا کال سینٹر نمبر111-786-786 مسافروں کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔