جعلی چیک کیس میں 2 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے جعلی چیک کیس میں 2 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا، درخواست گزار ملزمان فیصل اور ساجد کے وکیل نے بتایا کہ غلام نبی کے ساتھ مشترکہ کاروبار تھا اس دوران لین دین کا تنازعہ ہوا اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ، ضمانت منظور کی جائے۔مدعی غلام نبی کے وکیل نے بتایا کہ اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے اس کے چیک چوری کئے جس کی تصدیق بینک انتظامیہ نے بھی کی اور ابھی ملزمان سے ریکوری بھی ہونا باقی ہے ، ضمانت مسترد کی جائے۔