اورنج لائن ٹرین منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث درجنوں شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کیلئے متفرق درخواست دائر

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث درجنوں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرو اورنج لائن ٹرین منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث درجنوں شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام کے دوران بین الاقوامی طے شدہ حفاظتی معیار کو اختیار نہیں کیا گیا جس کے باعث اب تک درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں،پانی،بجلی کی سپلائی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے نہ تو متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے گئے نہ ہی قوانین کی پاسداری کی جا رہی ہے جو کہ حکومت پنجاب کا غیر قانونی اقدام ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں اور حکومت کو اونج ٹرین منصوبے پر سختی سے حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر