این 110کیس،الیکشن کمیشن اور نادرا حکام آج سپریم کورٹ طلب

این 110کیس،الیکشن کمیشن اور نادرا حکام آج سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(اے این این) خواجہ آصف کی این اے 110 سے جیت کے خلاف تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو (آج) طلب کر لیا ۔منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نادرا رپورٹ میں وزیر دفاع کو نوازا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گمشدہ انتخابی ریکارڈ کی وضاحت الیکشن کمیشن اور ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز میں تضاد کا جواب نادرا حکام ہی دے سکتے ہیں ۔ عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو بدھ کے روز پیش ہو کر پی ٹی آئی وکیل کے نکات کی وضاحت کا حکم دیا۔

مزید : صفحہ اول