حج کرپشن کیس ، راؤ شکیل کا فرنٹ مین احمد فیض ضمانت پر رہا

حج کرپشن کیس ، راؤ شکیل کا فرنٹ مین احمد فیض ضمانت پر رہا

اسلام آباد( اے این این )حج کرپشن کیس میں مرکزی ملزم راؤ شکیل کا کار خاص اور فرنٹ مین احمد فیض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ حج کرپشن کیس کی سماعت منگل کو ہوئی جس میں کیس کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کے کار خاص احمد فیض کو عدالت میں پیش کیا گیا ، احمد فیض نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مقدمے کی ہر سماعت کے دوان اپنی حاضری یقینی بنائے گا اور جب سماعت کے دوران اسے طلب کیا جائے گا تو وہ عدالت حاضری کا پابند ہوگا اس لئے اس کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید : صفحہ اول