باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی ، 18ہزار افراد نے جگہ محفوظ کرالی

باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی ، 18ہزار افراد نے جگہ ...

 لندن (آن لائن)باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ جمعرات کے روز ادا کی جائے گی۔ اگلے روز جمعے کی صبح انہیں ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک مشہور قبرستان ہل کیو میں اسلامی سیکشن میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تدفین میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے اور دنیا بھر میں اعتدال پسند اسلام کے سفیر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔محمدعلی نے 74 سال قبل لوئی ویل میں آنکھ کھولی تھی اور زندگی کا بڑا حصہ اسی شہر میں گزارا۔باکسنگ لیجنڈ کی نماز جنازہ کے لیے شیخ زید کو مقرر کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی سے گفتگو میں شیخ نے بتایا کہ نماز جنازہ کا انعقاد شہر میں "کینٹکی چکن" فاسٹ فوڈ نیٹ ورک کے ایک ہال فریڈم میں کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے نماز جنازہ میں شرکت کے متمنی 18 ہزار افراد شہر کی کسی مسجد میں نہیں آ سکتے جنہوں نے اس سلسلے میں پیشگی طور اپنی جگہائیں محفوظ کرا لی ہیں۔شیخ زید سے محمد علی اور ان کے گھر والوں کا تعارف 6 سال قبل ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اس گھرانے کے لیے مذہبی مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محمد علی کی آخری رسوم میں جن نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے ان میں مزاحیہ اداکار بیلی کریسٹل، کھیلوں کی دنیا کے صحافی برائنٹ گمبل، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور باکسنگ لیجنڈ کے گھرانے کے ترجمان بوب گونل شامل ہیں۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر تقریب میں امریکی صدر باراک اوباما کے شریک ہونے سے متعلق افواہیں بھی گردش میں ہیں۔شیخ زید کے مطابق محمد علی کی قبر اپنے والدین کی مشترکہ قبر کے قریب نہیں ہوگی جو محمد علی کی آخری آرام گاہ سے 23 کلومیٹر دورمیں واقع ہے۔

محمد علی

مزید : صفحہ اول