روایتی بجٹ پیش کیا گیا ،تعلیم اور صحت کے شعبے پر بہت کم توجہ دی گئی :سرا ج الحق

روایتی بجٹ پیش کیا گیا ،تعلیم اور صحت کے شعبے پر بہت کم توجہ دی گئی :سرا ج الحق

اسلام آباد (آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سالوں کی طرح اس بار بھی وفاقی بجٹ روایتی پیش کیا گیا ہے اسے میں مجموعی طو رپر انتقامی بجٹ کہوں گا تعلیم اور صحت کے شعبے پر بہت کم توجہ دی گئی ہے آئندہ پانچ سال میں ہمیں اسلای بینکاری کی طرف جانا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی گزشتہ سالوں کی طرح روایتی طور پر پیش کیا گیا۔ اس بجت میں صحت اور تعلیم پر بہت کم توجہ دی گئی ہے جو ہر پاکستانی کی ضرورت اور حق ہے اور میں اس بجٹ کو انتقامی بجٹ کہوں گا جس میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا ہے۔ قرضوں کیلئے بین الاقوامی بینکوں کا سہارالیا گیا۔ اور قرضے پر قرضے لے رہے ہیں اور ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اور عریب لوگ مررہے ہیں سراج الحق نے مزید کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہمیں اسلامی بینکاری کی طرف جانا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر