امتحانی سنٹروں میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں نہ ہونے پر بوٹی مافیا کا خاتمہ ہو گیا

امتحانی سنٹروں میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں نہ ہونے پر بوٹی مافیا کا خاتمہ ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیاقت کھرل) کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ اظہر منیر نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے حالیہ امتحانات میں بوٹی مافیا ، نقل کے کلچر اورامتحانی سنٹروں میں خلافِ ضابطہ اوربے قاعدگیوں کے رجحان کے مکمل خاتمے کے لئے گزشتہ امتحانات کی بجائے اس مرتبہ نیا طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور امیدواروں کی نسبت سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کی تعیناتی اور دوران امتحانات نگران عملے کی بڑی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی گئی ہے اور خلاف ضابطہ کارروائیوں یا بے قاعدگیوں میں مرتکب پائے جانے والے 35سے زائد سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جبکہ متعدد نگران عملے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ، جس سے نقل اور بوٹی مافیا اور کسی دوسرے کی جگہ امتحانات دینے کی شرح اور رحجان میں 100فیصد کمی واقع ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاکستان‘‘ سے ایک خصوصی بات چیت کے دوران کیا ہے اس موقع پر کنٹرولرامتحانات اظہر منیر نے بتایا کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے حالیہ امتحانات میں 2لاکھ 67ہزار امیدواروں نے شرکت کی جس کے لئے لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے اضلاع میں 491امتحانی سنٹر ز بنائے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پہلے کی نسبت نیا طریقہ اپنایا گیا ہے ، جس میں امتحانی سنٹروں میں سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس سمیت امتحانی عملے کی تعیناتی کیلئے محکمہ تعلیم کے تین الگ الگ شعبوں کے سربراہوں سے رپورٹس حاصل کر کے فلٹریشن کے بعد تعیناتی کی گئی ہے اور دوران امتحانات امیدواروں کی نسبت سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کی مانیٹرنگ کے لئے انتہائی سخت طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ جس میں امتحانی سنٹروں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کے لئے 260سے زائد سپیشل سکواڈز تشکیل دیئے گئے، جس میں امتحانی عملے کی روزانہ کی بنیاد پر سخت ترین مانیٹرنگ کی گئی، اس میں کسی قسم کی شکایت سامنے آنے پر 35سے زائد سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو تبدیل بھی کیا گیاہے اور متعدد نگرانی عملے کو ایک امتحانی سنٹر سے دوسری جگہ تعینات کیا گیا ہے اور سپیشل مانیٹرنگ اور چیکنگ ٹیموں کی رپورٹ پر یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا گیا ہے اس کے ساتھ متعدد نگران عملے کو مستقل طور پر نااہل قرار دینے کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران کو ریفرنس بھی بنا کر بھجوائے گئے ہیں اس سے سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس سمیت نگران عملے کا آپس میں گٹھ جوڑ (Pairs)بننے کی روک تھام اور بے قاعدگیوں کی شکایات میں 100فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ اس سے بوٹی مافیا اور نقل کے کلچرکے خاتمے میں بھی 100فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے یہ نیا پلان کامیاب رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پارٹ ون اور پارٹ کے امتحانات میں 180امیدواروں کے خلاف کارروائی کر کے ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے الزام میں کیسز بنائے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ امتحانات کی نسبت کئی گنا کم شرح یا ریشوہے جس سے بوٹی مافیا اور نقل کے رجحان میں حوصلہ شکنی

مزید :

صفحہ آخر -