پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کے یوٹیلٹی بلز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، میاں منظور وٹو

پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کے یوٹیلٹی بلز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، میاں منظور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور احمد وٹو کی صدارت کے دوران پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا اس کیے لئے تمام شعبوں کو فعال بنایا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیموں کی تحلیل کے فیصلے تک سیکرٹریٹ کے تمام یوٹیلٹی بلز اور اخبارات وغیرہ کے جملہ بل باقاعدگی کے ساتھ ادا کئے گئے اور سیکرٹریٹ کو آرگنائزنگ کمیٹی کے حوالے کرنے سے پہلے تک کے تمام واجبات کی ادائیگی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کے ملازمین کو تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کی گئیں تمام ملازمین کو اُن کی قابلیت کی بنا پر تعینات اور تقرریاں کی گئیں۔ کسی کی پنجاب کے سابق صدر سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے خصوصاً بادشاہ وٹو جس کی تعلیم ایم بی اے ہے اُس کو قابلیت کی بنا پر پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کا انچارج بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے نجی اخبار کی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ آج پورے پنجاب سے سابق ضلعی صدور کی طرف سے میاں منظور احمد وٹو اور اُن ساتھیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ اُنہوں نے پارٹی کو بنیادی اساس پر قائم کرنے کے لئے بھرپور محنت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -