بیوی بچوں کو گھر سے نکالنے والے شخص نے چار سال بعد بچوں کے حصول کیلئے دعویٰ دائر کردیا

بیوی بچوں کو گھر سے نکالنے والے شخص نے چار سال بعد بچوں کے حصول کیلئے دعویٰ ...

لاہور(نامہ نگار)بیرون ملک جانے کے لئے 5لاکھ روپے نہ دینے پربیوی بچوں کوگھرسے نکالنے والے شخص نے 4سال بعدبچوں کے حصول کے لئے دعویٰ دائرکردیا۔بیوی بچوں کے بیان کے بعدسیشن عدالت نے دعویٰ خارج کرکے بچے ماں کے ساتھ بھیج دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہراسلام کی عدالت میں اسدنامی شخص نے اپنے دوبچوں کے حصول کے لئے دعویٰ دائرکیاکہ سلیم نے بچوں کومحبوس کررکھاجنہیں برآمدکرایاجائے۔ پولیس کی مددسے بچوں کوعدالت میں پیش کیاگیاجہاں بچوں کی ماں صائمہ کے وکیل ضیاء الدین نے موقف اختیارکیاکہ محمدسلیم بچوں کاناناہے،اسدنے صرف 5لاکھ روپے نہ دینے پربیوی بچوں کوگھرسے نکال دیاتھا۔

،4سال تک غائب رہاکہ بچوں کوخرچہ نہ دیناپڑے،اب جب سول عدالت نے خرچے کے لئے نوٹس جاری کیاتواس نے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعداسدکی درخواست خارج کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4