مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے 16 افراد کوتابرخاست عدالت قید و جرمانہ کی سزاء

مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے 16 افراد کوتابرخاست عدالت قید و جرمانہ کی سزاء

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل چودھری طارق جاوید نے مسقط سے ڈی پورٹ 16 افراد کو 10،10 ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ 16 ملزمان کو ایف آئی اے نے ایرپورٹ سے گرفتار کرکیا ان کا چالان پیش کرنے پر عدالت نے رفیق، شہزاد، بشیراحمد، امتیاز علی، عمران احمد سمیت 16 ملزمان کو 10،10 ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی ہے۔

مسقط سے آنے والے افراد عدالت کے اندر اور باہر روتے رہے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ تھا کھو بیٹھے آس تھی باہر جائیں گے گھر والوں کو کما کر بھجوائیں گے اور اس طرح ان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن ہمیں ایجنٹ مافیا نے لوٹ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4