آرمی چیف سے چین کے سفیر کی ملاقات، راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(اے این این) چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات ،خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بھی بات کی گئی چین کے سفیر نے خطہ اور دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔