ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4ملزمان راولپنڈی اسلام آباد سے گرفتار

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4ملزمان راولپنڈی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی اسلام آباد کی موثر حکمت عملی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تفتیش نتیجہ خیز مراحلے میں داخل ہو گئی معتبر ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 165میں پولیس کی جانب سے چار ملزمان کو جڑواں شہروں سے گرفتار کر کے مقامی عدالت سے اس کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع مذید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے لہتراڑ روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں باکسر نامی گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہنا تھا مقتول کے ورثہ کی جانب سے پولیس کے ساتھ ملزمان کے ڈر خوف کی وجہ عدم تعاون پر پولیس کی تفتیش سستی کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی تفتیش نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی تفتیش حساس اداروں اور پولیس کی جارہی ہے اور ایس پی رورل اس مقدمے کی خود نگرانی کر رہے ہیں اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کھنہ انسپکٹرملک عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش جاری ہے بہت سے لوگ تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے پھر اس میں ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے بھی قانون کی نظر میں ملزم ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کھنہ پولیس کے خلاف احتجاج کرنیوالے جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کرئے پولیس کاروائی کرئے گی ہمارا المیہ ہے معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کرنے کی بجائے لوگ ان کی پشت پناہی شروع کر دیتے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول