موت کی سزا پانیوالے دوملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روک دیاگیا

موت کی سزا پانیوالے دوملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روک دیاگیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی جانب سے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان کے جاری کئے ڈیتتھ وارنٹ پر رمضان المبارک شروع ہونے پر عمل درآمد روک دیا گیا، ملزمان طاہر حسین اور چن زیب پر الزام تھا کہ انہوں نے صادق آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کر دیا جن کو عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی اور ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو 7جون 2016ء کو بھانسی دے دی جائے اس تاریخ کو رمضان المبارک شروع ہو گیا تو جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا تو عدالت نے عمل درآمد روک دیا اب اس کا فیصلہ رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا اور نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر