پشاور ،پولیس کی کارروائی 2 ڈاکو گرفتار موٹر سائیکل ،موبائل فون اور اسلحہ برآمد

پشاور ،پولیس کی کارروائی 2 ڈاکو گرفتار موٹر سائیکل ،موبائل فون اور اسلحہ ...

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران 2 راہزن ،ڈکیت ،چور اور موٹر سائیکل سنیچر ز ،موبائل سنیچرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ما ل مسروقہ 2 عدد موٹر سائیکل اور 7 عدد موبائل فون مختلف قسم کے برآمد کئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مدعی شفیع اﷲ ولد عظیم خان سکنہ لڑمہ مقصود آباد نے مورخہ 24.05.2016 کو تھانہ حزانہ آکر رپورٹ درج کرائی کہ میں چیف برگر جہانگیر آباد سے گھر خود کے لئے بمعہ بھتیجہ ام احمد اپنے موٹر سائیکل نمبر FK.3853 پر روانہ تھا کہ جب بمقام لنڈے سڑک نزد فارم مقصود آباد پہنچے تو تین نامعلوم بامسلح افراد نمودار ہوکر ہمیں رکوا کر مجھ سے مبلغ 8 ہزار روپے نقد اور ایک عد د موبائل جبکہ بھتیجے احمد سے سو روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد تھانہ خزانہ کے کانسٹیبلز نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے دو راہزن ،ڈکیت ،چور اور موٹر سائیکل سنیچر ز ،موبائل سنیچرز (1 )فضل مولا ولد سرور (2 ) افضل عرف گڈو ولد گلاب ساکنان مقصود آباد لنڈے سڑک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران لوگوں سے چھینے گئے مال مسروقہ 2 عدد موٹر سائیکل اور 7 عدد موبائل برآمد کرکے ابتدائی انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے مختلف تھانہ جات کے حدود میں واردات کرنے کااعتراف بھی کیا ۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر