ماضی کی حکومتوں کا لوڈ شیڈنگ کا عذاب آئندہ برسوں میں ختم ہو جائیگا :عابد شیر علی

ماضی کی حکومتوں کا لوڈ شیڈنگ کا عذاب آئندہ برسوں میں ختم ہو جائیگا :عابد شیر ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کا لوڈشیڈنگ کا عذاب آئندہ سالوں میں ختم ہو جائیگا ٗمسلم لیگ ن کی حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ملک بھر میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کو اٹھارہ گھنٹوں سے کم کرکے چھ گھنٹوں پرلے آئی ہے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں وزیراعظم کی ہدایت پر افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ 85 فیصد علاقوں میں نہیں کی جارہی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا لوڈشیڈنگ کاعذاب آئندہ چند سالوں میں ختم ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو شہباز شریف کی طرح سستے رمضان بازار لگانا چاہیے تاکہ غریب لوگ ان سستے بازاروں سے مستفید ہو سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر