راولپنڈی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا ہے،ملک ابرار

راولپنڈی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا ہے،ملک ابرار

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے راولپنڈی شہر کی ترقی کے لیئے ریکارڈ ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا ہے . انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود و ترقی حکومت کی پالیسیوں کا محور و مرکز ہے . انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو رکی طرح راولپنڈی میں بھی اربوں روپے کے فنڈزفراہم کر کے میگا پراجیکٹس تعمیر کروائے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو آدڑہ کالونی راولپنڈی میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب صدر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عرفان امتیاز،کونسلر رشید خان،راجہ آصف علی،جوائنٹ سیکریٹری مسلم لیگ کینٹ ریاست خان،امان اللہ خان،ندیم کھوکر کے علاوہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں ،عہدیداروں اور اہل علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ملک ابرار احمد نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ منصوبہ ہمارے ملک کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس جیسے منصوبے سے عوام کو سستی سفری سہولیات مہیا ہونے کے علاوہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے وزیر اعلی پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شہری کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے سے تعاون کریں تاکہ شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ کے ساتھ ساتھ انفراسٹکچرپر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام کو سہولیات سے آراستہ زندگی میسر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر