راولپنڈی،سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں9گرفتار

راولپنڈی،سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں9گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، پتنگ بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے2385گرام چرس، 05لیٹر کھلی شراب ،06بوتل شراب،02عدد پستول30بور معہ02رونداور 81پتنگیں اور 01ڈور برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہصاد ق آباد پولیس نے احمد سے510گرام چرس، یاسر ارشاد سے525گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے اسلم سے1350گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے نعمان عرف نومی سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے سعید سے06بوتل شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ماجد خان سے01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے وسیم سے01عدد پستول30بور ،تھانہ بنی پولیس نے ندیم فیصل سے80پتنگیں،تھانہ صادق آباد پولیس نے نجیب اللہ سے01پتنگ اور 01ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر