ڈیرہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق

ڈیرہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ پاکستان ) زمینوں کے تنازعے پرکلاچی کے علاقہ موضع گرہ سردارمیں کلاشنکوفوں سے مسلح دو افراد نے زمینون کو پانی دینے والے بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، ایک بھائی جاں بحق ، کلاچی پولیس نے دوافراد کے خلاف قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ روڑی کے قریب موضع گرہ سردار میں زمینوں کے تنازعے پر ملزمان رحمت اللہ ولد برہ خان اور فیض اللہ ولد عبدالرحمان اقوام سلیمان خیل سکنہ گرہ محمد اکبر نے زمینوں کو پانی دینے والے تین بھائیوں شیر خان ، جمعہ خان اور رفیق ولد محمد جان ڈھاوا پر کلاشنکوفوں سے فائرنگ کردی ۔ جس سے جمعہ خان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ جبکہ دیگر بھائی بال بال بچ گئے ۔ کلاچی پولیس نے شیر خان کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر