ناظم کاانوکھااقدام ،کلاس فورکی تین آسامیاں قرعہ اندازی سے پرکردیں
پشاور(کرائمز رپورٹر) ناظم یونین کونسل محمدیہ 225پخہ غلام ملک محمدنواز کاانوکھااقدام ،کلاس فورکی تین آسامیوں قرعہ اندازی کے ذریعے پرکردیں ۔علاقہ ناظم کے اقدام پرعلاقہ ایم پی اے ناخوش جبکہ علاقہ عوام نے اسے ایمانداری اورسنت نبوی کے عین قراردیدیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل محمدیہ 225پخہ غلام کے ناظم ملک محمدنواز خان نے محکمہ ایجوکیشن کی پخہ غلام ہائی سکول میں خالی تین آسامیوں، چوکیدار،نائب قاصد اورلائبرٹری اسٹنٹ کی پوسٹ کوپر کرنے کے لیے علاقہ کے عوام کوبذریعہ چارٹ وبینرز آگاء کیا اورجگہ جگہ چارٹ وبینرز آوازں کئے جس پربہت بڑی تعدادمیں جوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں ۔آسامیوں پرقرعہ اندازکی پروقارتقریب گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول پخہ غلام عمل میں لائی گئی اس موقع پرناظم کے علاوہ علاقہ کے عوام کثیرتعداد میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ ناظم نے کہاکہ ان تین پوسٹوں کے لیے ان پرکئی افراد نے دباوڈالا ،رشوت کی پیشکش کی تاہم میں نے ان پرواضع کیاکہ یہ تین پوسٹیں میرے حلقہ کے غریب عوام کے لیے ہیں اورجوبھی خوش قسمت ہوااسے ملازمت دی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ علاقہ ایم پی اے ارباب جہانداد خان کوبھی آگاء کیاتھاتاہم وہ ہمارے فیصلے سے ناخوش تھے ہم نے اپنا اخلاقی فرض پوراکردیاہے اورعوام سے اپناکیاگیا وعد ہ بھی پوراکردیاہے جبکہ آئندہ بھی سب معاملات سے آپ لوگوں کوآگاء کروں گا۔اس موقع پرامام مسجد نے ناظم کی کاوشوں پران کوخراج تحسین پیش کیاوراسے سنت عمل قراردیااورکہاکہ حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی ہمیشہ سفر پرجانے سے قبل اپنے ازواج مطہرات میں اس بی بی کوساتھ لے جاتے جس کانام قرعہ میں نکلتاتھا۔بعدازاں قرعہ انداز ی کے ذریعے تین خوش قسمت افراد نے نام نکالے گئے۔خوش قسمت افراد میں محمداسلم ولد مظفر خان نائب قاصد،حسین خان ولد سیف اللہ چوکیدارجبکہ غلام فرید ولد فتح خان لیب اسنٹنٹ کی پوسٹ کے لیے شامل تھے۔ ناظم ملک محمدنواز اورعلاقہ کے عوام نے تمام منتخب افراد کو مبارکباد دی ۔