ڈیرہ ،دستور کی خلاف ورزی پر تحصیل پروآ کی تنظیم تحلیل

ڈیرہ ،دستور کی خلاف ورزی پر تحصیل پروآ کی تنظیم تحلیل

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ پاکستان )جماعت اسلامی کے دستورکی خلاف ورزی پر ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ نے تحصیل پروآ کی تنظیم توڑ دی ۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے ایک مقامی روزنامے میں جماعت اسلامی تحصیل پروآ کے امیر کی طر ف سے خلاف حقیقت خبریں جاری کرنے اور کچھ ارکان کی طرف سے جماعت کی ذمہ داریوں سے اخباری بیان کے ذریعے استعفےٰ کے اعلان کرنے پر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ نے ان ارکان کی رکنیت کومعطل کردیا ۔ جن کی اب رکنیت کا فیصلہ جماعت اسلامی کی دستور کے مطابق ضلعی شوریٰ اور بالائی نظم کرے گا ۔ اس دوران یہ ارکان جماعت اسلامی یا اس کے کسی شعبہ کی ہر قسم کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیے گئے ہیں ۔ ان ارکان کو جماعت کے ضلعی نظم کی طرف سے نوٹس بھی جاری کئے جارہے ہیں ۔ جس کے ذریعے ان ارکا ن سے تحریری وضاحت طلب کی جائے گی کہ کیوں نہ ان کے خلاف مزید تادیبی کاروائی کی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر