مولابخش چانڈیو کاشوکت علی شیخ سے اظہار تعزیت

مولابخش چانڈیو کاشوکت علی شیخ سے اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے محکمہ آرکائیو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت علی شیخ سے روڈ حادثے میں ان کے خاندان کے4افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈس ہائی وے پر کار اور کوچ کے تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں محکمہ آرکائیو کے افسر شوکت علی شیخ کی دوبیٹیاں ،ایک نواسی اور داماد شامل تھے ۔مشیر اطلاعات سندھ نے اس اندوہناک حادثے پر اپنے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شوکت علی شیخ سمیت دیگر سوگواران سے اظہار ہمدردی کی ۔انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے اللہ تعالیٰ سے صبر وجمیل کی دعا کی ہے ۔دریں اثناء مشیر اطلاعات سندھ کے کوآرڈینیٹر برکت علی ببر ،پی آر او صابر کاکا ،اور دیگر اسٹاف ممبران نے بھی شوکت علی شیخ سے اظہار تعزیت کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر