ملکی معاشی ترقی کا سفر وزیراعظم کے قومی وژن کا نتیجہ ہے، شاہدہ قدیر

ملکی معاشی ترقی کا سفر وزیراعظم کے قومی وژن کا نتیجہ ہے، شاہدہ قدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم یگ(ن) اسلام آباد کی رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ میاں نوازشریف ایک مثبت سوچ،وژن اور فکرکانام ہے اور پاکستان کے عوام ان سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں،پاکستان میں معاشی ترقی کا جاری سفر وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی و ترقی وژن کا نتیجہ ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان جلد معاشی ترقی کی دوڑ میں ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اختلافات جمہوری نظام کا حصہ ہے لیکن ملک و قوم کے لئے کسی کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کرکے ملکی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کریں،وزیراعظم میاں نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں او روہ دن رات ملک کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ جاری بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابوپانے کیلئے قدامات کئے جا رہے ہیں،پاکستان بھر میں بجلی کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے،چائنہ پاک اکنامک کو ریڈور کے تحت چونتیس ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں،حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے، اس مقصد کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجا رہا ہے۔