پشاور ،بھاری منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکا ملزم گرفتار

پشاور ،بھاری منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکا ملزم گرفتار

پشاور ( کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کرکے کموو اڈا سٹیڈ کا چوکیدار گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑی پو رہ کے کانسٹیبلز کو دوران گشت معلوم ہوا کہ رنگ روڈ پر واقع ٹرانسپورٹ اڈا میں ایک گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے جس پر انہوں نے رینگ روڈ پر واقع کموو اڈا میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈاٹسن نمبری RIL/6993 کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 100 کلو (2.5من ) چرس برآمد کرکے سٹینڈ کا چوکیدار منظور ولد غلام نبی سکنہ کموو اڈا کو گرفتار کیا گیااصل ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر