چندر بھان، لنگرواہ بند پر ہونے والی کرپشن پر کمشنر ڈیرہ نے نوٹس لے لیا

چندر بھان، لنگرواہ بند پر ہونے والی کرپشن پر کمشنر ڈیرہ نے نوٹس لے لیا

سیت پور ( نامہ نگار) نیشنل پریس کلب سیت پور نے گذشتہ تین سال سے نا مکمل چندربھان اور لنگرواہ بند بارے محکمہ انہار کی کرپشن بے نقاب کرنے کا بیڑا اُٹھا لیا۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے سیت پور اور سلطان پور کے دورہ پر چندربھان اور لنگرواہ بند کو عرصہ ایک سال (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ انہار کی کرپشن اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تعمیر ہونے والا بند تین سال گذرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا۔ سیلاب کی وارننگ جاری ہو چکی ہے۔ جب کہ لنگرواہ بند کے ساتھ دریائے سندھ کا پانی ٹکرا گیا ہے۔ جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب ہنجرا نے نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے محکمہ انہار کی مبینہ کرپشن کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے اپنا کام شروع کر دیا اور حقائق جاننے کے لیے نیشنل پریس کلب سیت پور کی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا ہے۔ جس پر نیشنل پریس کلب سیت پور نے انہیں مکمل ثبوت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جلد ہی مزید ثبوتوں کے ساتھ نیشنل پریس کلب کا وفد کمشنر ڈی جی خان سے ان کے دفتر ملاقات کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر