روزنامہ پاکستان کے جام پور میں نمائندہ شمس الدین ببر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

روزنامہ پاکستان کے جام پور میں نمائندہ شمس الدین ببر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)جام پور میں روزنامہ ’’پاکستان‘‘ملتان کے نامہ نگار شمس الدین ببر ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی تفصیل کے مطابق18سالہ شمس الدین ببر گزشتہ روز موٹر سائیکل پر روڈ کراس کررہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح10بجے مرکزی عیدگاہ جام پور میں ادا کی جائیگی دریں اثناء نوجوان صحافی کی ناگہانی موت پر روزنامہ ’’پاکستان‘‘ملتان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق نیوز روم،رپورٹنگ روم کے سٹاف و کارکنوں نے مرحوم کے والد بلال ببر سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔