دہشتگرد حملوں کے خطرات کے پیش نظر شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سکیورٹی سخت

دہشتگرد حملوں کے خطرات کے پیش نظر شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سکیورٹی سخت

رحیم یارخان( بیورو نیوز )ذرائع کے مطابق حکومت نے رحیم یارخان سمیت ملک بھر کے اےئرپورٹس سمیت دیگر حساس سرکاری (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

تنصیبات پر حملے کی اطلاع کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ سرکاری سکیورٹی اداروں کو اس سلسلہ سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر سکیورٹی اداروں نے رحیم یارخان شیخ زید انٹرنیشنل ائر پورٹ کے چاروں اطراف نہ صرف سکیورٹی بڑھا دی ہے بلکہ ائر پورٹ کی طرف آنے والے راستوں کی سخت نگرانی کرتے ہوئے سکیورٹی فورس کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ائر پورٹ پر آنے والوں کی بھی نگرانی سخت کر دی جبکہ سکیورٹی اداروں کی طرف سے ائر پورٹ پر کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے اپنے اداروں کی طرف جاری ہونے والے کارڈ ز کو اپنے اپنے سینہ پر آویزاں رکھیں تاکہ شناخت میں آسانی رہے ۔

سکیورٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر